ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس میں سہولت مرکز کا افتتاح

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس  میں سہولت مرکز کا افتتاح

لاہور(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ رانا ذوالفقار علی مجاہد کی دعوت پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس اوکاڑہ کا دورہ کیا اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال ، منصور امان ، راؤ محمد اشرف ، بدر ذوالقرنین ، چودھری آصف ، ذیشان حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے سہولت مرکز کے قیام اور کام کے متعلق شرکا کو آگاہی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں