سی بی ڈی روٹ 47 ٹریفک روانی بہتر کریگا:عمران امین

سی بی ڈی روٹ 47 ٹریفک روانی بہتر کریگا:عمران امین

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی بی ڈی پنجاب نے کامیابی کے ساتھ ایک اور اہم منصوبہ سی بی ڈی روٹ 47 مکمل کرلیا۔ 4.2 کلومیٹر طویل 3 لین والی دو رویہ سڑک کا افتتاح آج وزیراعلیٰ محسن نقوی کریں گے۔

منصوبہ صوبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے منصوبے کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سی بی ڈی روٹ 47 کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال نے شرکت کی۔ سی ای او عمران امین نے کہا سی بی ڈی روٹ 47 ٹریفک کی روانی کو بہتر کرے گا، جو پنجاب کے رہائشیوں کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے بغیر اور موثر سفر کی سہولت دیگا ۔سی بی ڈی روٹ 47 کا نام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، انکے ساتھیوں اور آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں