میو ہسپتال:بچوں کی او پی ڈی کے دورانیہ میں اضافہ

میو ہسپتال:بچوں کی او پی ڈی کے دورانیہ میں اضافہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت پنجاب نے میو ہسپتال میں شام کے اوقات میں بچوں کی اوپی ڈی کی سہولت کا دورانیہ 8 بجے تک بڑھادیا۔

یہ اقدام چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شام کے اوقات میں علاج معالجہ اور طبی مشاورت کے لئے مریض بچوں کی آمد میں اضافہ بالخصوص ایمرجنسی روم میں مریض بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ۔ او پی ڈی کے اضافی اوقات دوپہر2سے 8بجے شب تک ہوں گے ۔سرکاری ڈاکٹرز اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی کلینیکل ٹیم مل کر مریض بچوں کو طبی مشاورت فراہم کررہے ہیں یومیہ بنیادوں پر اوسطاً 100مریضوں کا معائنہ و علاج کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ میو ہسپتال مریض بچوں کو مجوزہ ادویات بھی بیرونی فارمیسی کے ذریعے مفت فراہم کررہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں