ناقص انتظامات پر 5معروف ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ بند

ناقص انتظامات پر 5معروف  ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ بند

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں آپریشن کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 5معروف ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ بند، 40 لٹر زائد المیعاد آئل اور کیمیکلز تلف کر دئیے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا گندے ٹوٹے فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ، زائد المیعاد گوشت، باسی سبزیاں اور انتہائی ناقص سٹوریج پر کارروائی عمل میں لائی گئی، زنگ آلود برتنوں اور گریسی فریزرز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں