ٹاؤن شپ :گیس،بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

 ٹاؤن شپ :گیس،بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ٹاؤن شپ میں کالج روڈپر سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں تاجروں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان محکموں نے عوام کا خون نچوڑنے کی ٹھان رکھی ہے ،کاروبار تباہ ہوچکے ہیں،گیس آ تی نہیں، ہزاروں روپے کے ناجائز بل آ گئے ،ساڑھے چار مرلے کے گھر کا گیس بل 70سے 80ہزارروپے آ رہاہے ، تمام بڑی سیاسی جماعتیں صرف اقتدار کے نشے میں مست ہیں ،غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر آ گئی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی وگیس کے نرخوں میں اضافے واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ بھی بہت مہنگی ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کا گزرا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں