ٹرین شیڈول متاثر ، گھنٹوں لیٹ ،مسافروں کو پریشانی

 ٹرین شیڈول متاثر ، گھنٹوں لیٹ ،مسافروں کو پریشانی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ٹرین شیڈول بدستور متاثر رہا۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔

ملت ایکسپریس 7 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ، تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے 55منٹ، قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 35 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 2گھنٹے 50منٹ، فرید ایکسپریس1گھنٹہ 45ڑمنٹ، عوام ایکسپریس1گھنٹہ40 منٹ، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 30منٹ ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ  10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس اورجعفر ایکسپریس 1، 1 گھنٹہ لیٹ ہوئیں۔ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں