پانی فراہمی اورنکاسی کی بہتری کیلئے پلان ترتیب

پانی فراہمی اورنکاسی کی بہتری کیلئے پلان ترتیب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم بہتر بنانے کیلئے واسا نے جامع پلان ترتیب دے دیا۔نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کا جامع پلان پیش کر دیا گیا۔

واسا انتظامیہ کی جانب سے 5میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔واسا نے گندے پانی کو صاف کرنے کیلئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ پیش کیا ۔وسطی لاہور سے نکاسی آب کیلئے ٹنل بورنگ پراجیکٹ لاریکس کالونی سے گلشن راوی ، 7لاکھ 70 ہزار واٹر کنکشن پر واٹر میٹرز لگانے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔ چھوٹے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب، غیر ملکی سرمایہ کاری سے پانی اور سیوریج کے منصوبے شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کار اداروں سے ایک کروڑ ڈالر کی استدعا کی جائے گی۔واسا کی جانب سے 6مقامات شادمان ڈرین، گلبرگ ڈرین، شالیمار سکیپ چینل، ستوکتلہ ڈرین اور ایف سی کالج یونیورسٹی میں چھوٹے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ واسا انتظامیہ نے نامزد وزیر اعلیٰ کو آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے شامل کرنے کی استدعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں