ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن پر ایک میگا واٹ سولر سسٹم کی تنصیب جاری

ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن پر ایک میگا واٹ سولر سسٹم کی تنصیب جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایم ڈی واسا غفران احمد نے اچانک دورے کئے، ڈرین ڈی سلٹنگ اور سولر سسٹم کی تنصیب کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر علامہ اقبال ٹاؤن حافظ غفران نے ایم ڈی کو ڈی سلٹنگ آپریشن اور ملتان روڈ ڈسپوزل پر سولر سسٹم کی تنصیب کے متعلق بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن پر 1 میگا واٹ سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں لائی جا رہی ہے ۔،سولر سسٹم کی تنصیب سے سالانہ 14 لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہو سکے ،8 کروڑ روپے سالانہ بچیں گے۔ ایم ڈی نے کینٹ ڈرین ، کھاڑک ڈرین، علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ مون سون سے قبل تمام ڈرینز کی صفائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں