بینک آف پنجاب اور بی آئی ایس پی میں معاہدہ

بینک آف پنجاب اور بی آئی ایس پی میں معاہدہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ایک اہم شراکت کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے۔۔۔

 جس کا مقصد پورے ملک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفیدین کو نقد گرانٹس کی موثر تقسیم میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس معاہدے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کئے گئے۔ بینک آف پنجاب پبلک سیکٹر کا پہلا بینک بن گیا ہے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو خدمات فراہم کرے گا۔ دستخط کی تقریب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹری عامر علی، صدر اور سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود، چیف ڈیجیٹل آفیسرنوفل داؤداورہیڈ آف ڈیجیٹل بینکنگ عمران اشرف نے بھی شرکت کی۔ بینک آف پنجاب اپنے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کے تمام صوبوں میں اے ٹی ایم، پارٹنر بینکوں اور ایجنٹ نیٹ ورکس کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں