آبادی کا ایٹم بم پھٹ چکا ، توجہ نہیں دی گئی:ڈاکٹر جمال ناصر

 آبادی کا ایٹم بم پھٹ چکا ، توجہ نہیں دی گئی:ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ آبادی کا ایٹم بم پھٹ چکا ہے، کسی سابق حکومت نے بہبود آبادی اور ماحولیات کے شعبوں پر توجہ نہیں دی۔

نئی حکومت سے ان شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی سفارش کریں گے ۔علما بہبود آبادی کے خلاف نہیں،سیاست دان جو کام نہ کر سکیں اس کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال دیتے ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل نے فیملی پلاننگ کو جائز قرار دیا۔ نوبیاہتا عورت سے بار بار بچے کی پیدائش کے بارے میں سوال کرنا نفسیاتی مسائل کا باعث بنتا ہے۔ وہ گزشتہ روز محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام معاشرتی رویوں میں تبدیلی کے موضوع پر کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا فیملی پلاننگ میں سب سے زیادہ کردار رویوں میں تبدیلی کا ہے، چھوٹے خاندان کے بارے میں سماجی رویوں کی تبدیلی میں سب سے بڑی رکاوٹ خود عورت ہے ،ساس اپنی بہو کے ساتھ وہ سلوک نہیں کرتی جو بیٹی کے ساتھ کرتی ہے۔ کانفرنس میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجاز، ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر نائلہ الطاف، سید عزیر الرب، غضنفر عباس نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں