بچوں کو دودھ پلانے سے کینسر کے 50 فیصد کم امکانات

بچوں کو دودھ پلانے سے کینسر کے 50 فیصد کم امکانات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ میو کینسر کئیر ہسپتال مناواں میں کینسر آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر آف گائنی آنکالوجی پروفیسر نورین ظفر، پروفیسر سائرہ افضل، ڈاکٹر فریحہ شیخ، ڈاکٹر علی گورایہ، ڈاکٹر امجد ظفر، ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر ثوبیہ یعقوب، ڈاکٹر ذیشان نیازی، ڈاکٹر مبین الدین، ڈاکٹر ناصر ہمدانی سمیت پیرامیڈیکس نرسز کی کثیر تعداد موجود تھی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا واک اور سیمینار کا مقصد کینسر کے مرض بارے تربیت و آگاہی دینا ہے ، پاکستان میں منہ کا کینسر عام ہے جس کی وجہ گٹکا، پان اور چھالیہ ہے ۔ خواتین میں بریسٹ کینسر کی بڑی وجہ بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کا نہ کروانا ہے ۔ ایک ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو کینسر کے 50 فیصد امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا آنے والے دنوں میں کم از کم 25 ارب روپے میو کینسر کئیر ہسپتال کے لئے مختص کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں