صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ اہم :گورنر پنجاب

 صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ اہم :گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں شہدائے پنجاب پولیس ہاکی سیریز میں حصہ لینے والی ڈچ ہاکی کلب اور ایچ ای سی پاکستان کی ٹیموں نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیف آرگنائزر چیئرمین خواجہ جنید نے گورنر کو سیریز کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کا فروغ بہت اہم ہے ،کھیل نوجوانوں میں برداشت،نظم وضبط سمیت مختلف مثبت صلاحیتیں اجاگرکرتے ہیں، مجھے امید ہے کہ ہم ایک دفعہ پھر ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے ۔ انہوں نے ٹیموں اور آفیشلز کو گورنر ہائوس میں خوش آمدید کہا۔ گورنر پنجاب نے کہا یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ سیالکوٹ میں تیار کئے گئے اعلیٰ معیار کے فٹبال گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوئے ۔ وفد میں شامل ڈچ پلیئر نے کہا پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور پاکستانی عوام بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔ آخر میں کھلاڑیوں کو دربار ہال اور گورنر ہاؤس کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں