لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی کیلئے اور ان کے ریفنڈز، نوٹسزاور آڈٹ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ٹیکس کلینک منعقد کیا گیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کا پہلا چیمبر ہے جس نے اے سی سی اے پاکستان کے اشتراک سے یہ اہم قدم اٹھایا ہے ۔ملینیئم لا اینڈ کارپوریٹ کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر عمر ظہیر میر نے ٹیکس کلینک مشاورتی سیشن میں ممبران کے سوالات کے تفصیلا جوابات دئیے اور انہیں ٹیکس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں