سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ

 سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں  گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1259 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1255 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے ۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ر یٹیل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250، راولپنڈی 1235، گجرانوالہ 1270، سیالکوٹ 1267، لاہور 1300، فیصل آباد 1270، سرگودھا 1245، ملتان 1269، بہاولپور 1280، پشاور 1247 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں