4ہزار ایس ایس کی سیٹیں خالی، تعلیمی امور متاثر

4ہزار ایس ایس کی سیٹیں خالی، تعلیمی امور متاثر

لاہور(عاطف پرویز سے)محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی اور غفلت سے سکولوں کا نظام تعلیم متاثر ہونے لگا۔ چار ہزار کے قریب سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ نہ ہونے سے ہائر سیکنڈری سکولوں کی کارکردگی متاثر ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی شدید شارٹیج کا انکشاف ہوا ہے ۔گزشتہ سات سال سے سبجیکٹ سپیشلسٹ کے لیے پرموشنز ہی نہ ہوئیں ۔رولز کے مطابق ہر ہائر سیکنڈری سکول میں چار سے سات سبجیکٹ سپیشلسٹ ہونا لازمی ہے ۔ساٹھ فیصد سے زائد اساتذہ کو پروموٹ کرکے سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ آنے والی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پروموشنز اور بھرتی کی جائے ۔ اساتذہ کی کمی ہونے سے سالانہ نتائج متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بھرتی کا فیصلہ اگلی حکومت نے کرنا ہے، پروموشنز کے لیے مختلف کیڈر کے اساتذہ کی ٹریننگ بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں