شہر میں 3 اہم ایونٹس:متعدد راستے بند، ٹریفک درہم برہم

شہر میں 3 اہم ایونٹس:متعدد راستے بند، ٹریفک درہم برہم

لاہور(شاہ زیب شہزاد)شہر میں تین اہم ایونٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،ناقہ بندی سے متعدد راستے بند ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جس نے ٹریفک پولیس کا پول بھی کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 ، پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ایس ایل میچز کے شرکا کو 4 درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی ، لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب اسمبلی جانے کے لیے بھی مال روڈ کے اطراف میں سخت ناقہ بندی کی گئی ، ڈولفن اہلکاروں کی بھاری نفری تیار کھڑی رہی ،پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر خواتین اہلکار بھی تعینات کھڑی رہیں، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا روزنامہ دنیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تینوں میگا ایونٹس اور ان کے راستوں کو محفوظ بنایا گیا ہے ، پولیس کے سنائپرز کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ناقہ بندی سے متعدد راستے بند ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں