ایم پی ایز اجلاس سے 4روز پہلے ، بعد کاپورا معاوضہ ملے گا

ایم پی ایز اجلاس سے 4روز پہلے ، بعد کاپورا معاوضہ ملے گا

لاہور(یاسین ملک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تمام ارکان کو 6 ہزار روپے یومیہ دئیے جائیں گے، اجلاس شروع ہونے سے 4 روز پہلے اور 4 روز بعد کے اورچھٹیوں کا پورا معاوضہ بھی ملے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران آنے والے خرچہ کی تفصیل روزنامہ دنیا سامنے لے آیا۔ اجلاس کے دوران ہر رکن کو 15 روپے کلومیٹر آنے اور جانے کا سفر ی الاؤنس ،کنوینس الاؤنس ایک ہزار یومیہ، ڈیلی الاؤنس 2 ہزار روپے ملے گا، جوارکان سرکاری رہائش گاہ نہیں لیتے ان کو 3 ہزار روپے یومیہ دئیے جاتے ہیں۔اجلاس کے دوران تمام ارکان کو اضافی ٹریولنگ الاؤنس 3 لاکھ روپے سالانہ بھی دئیے جاتے ہیں، اسمبلی سٹاف کو اجلاس شروع ہونے کے سات روز پہلے اور سات روز بعد کا اضافی اعزازیہ دیا جاتا ہے ۔تنخواہ اور تمام الاؤنسز ملا کر ہرر کن پنجاب اسمبلی کو ماہانہ ایک لاکھ 76 ہزار روپے الگ ملتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں