جنوری: 830 ارب بجلی بلوں میں 120 ارب کے ٹیکس

جنوری: 830 ارب بجلی بلوں میں 120 ارب کے ٹیکس

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو ایف بی آر اور ایکسائز کے بھی ٹیکسز وصول کرنے میں مصروف ہے، ملازمین بھی پریشان۔

 ذرائع کے مطابق جنوری کے مہینے میں لیسکو کی جانب سے 830 ارب کی بلنگ کی گئی، بجلی کے بلوں میں 8 واں حصہ ٹیکسز کی مد میں وصول کئے جو 120 ارب بنتے ہیں۔بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس ایکسٹرا ٹیکس،فردر ٹیکس،جی ایس ٹی ،ریٹیلز ٹیکس سمیت درجنوں ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں ،بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس ،انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے 5 فیصد وصول کیا جاتا ہے جو 2 ارب روپے بنتا ہے ،بجلی بلوں میں جی ایس ٹی 17 فیصد وصول کیا جاتا ہے جو 10 ارب سے زائد ہے فردر ٹیکس بھی 31 کروڑ سے زائد ہے ، ایکسٹرا ٹیکس ایک ارب تک وصول کیا گیا ہے ، ریٹیلز ٹیکس کی مد میں 17 کروڑ روپے وصول کئے گئے ٹیکسز اکٹھا کرنے سے لیسکو افسران بھی پریشان ،لیسکو عملہ کا کہنا ہے کہ ریکوری کے دوران صارفین کا نشانہ لیسکو ملازم بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں