میٹرک :پریکٹیکل کیلئے رولنمبرسلپس پر نہم کے نمبر لگیں گے

میٹرک :پریکٹیکل کیلئے رولنمبرسلپس پر نہم کے نمبر لگیں گے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عملی امتحانات میں نمبروں کے حوالے سے شکایات کو دیکھتے ہوئے پارٹ ون تھیوری کے نمبر رولنمبر سلپ پر لکھ دیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے طلبا کیجانب سے پریکٹیکل میں کم نمبر لگانے کی شکایات کاحل نکال لیا۔تعلیمی بورڈ نے دہم کے طلبا کی رولنمبر سلپ ہی تبدیل کردی ۔بچوں کی رولنمبر پر سلپ پر نہم میں حاصل کردہ مارکس لگے ہونگے ۔رولنمبر سلپ پر حاصل کردہ مارکس صرف پریکٹیکل مضامین کے لگائے گئے ہیں۔اس سے پریکٹیکل لینے والے ایگزمینرز کو طلبا کی قابلیت کا اندازا ہوسکے گا۔تعلیمی بورڈ کو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبا کیجانب سے پریکٹیکل میں کم نمبر شکایات موصول ہوتی تھیں۔ایگزمینرز جان بوجھ کر پریکٹیکلز میں کم نمبر لگاتے تھے ۔پریکٹیکلز میں کم نمبرز کے باعث طلبا کو اچھے اداروں میں داخلہ مشکل تھا۔رولنمبر سلپ پر پریکٹیکل مضامین کے نمبرز دینے سے ایگزمینرز میرٹ پر طلباکو مارکس دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں