سوڈانی وفد کا یو ای ٹی کادورہ وائس چانسلر سے ملاقات

سوڈانی وفد کا یو ای ٹی کادورہ  وائس چانسلر سے ملاقات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سوڈانی وفد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا۔

سوڈان کے سفیر ایچ-ای صالح محمد احمد محمد صدیق نے قونصل امجد حیدر کے ہمراہ یو ای ٹی لااہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ ترقی پسند، نتیجہ خیز اور طویل مدتی روابط کا خواہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سوڈانی سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق نے وی سی ڈاکٹر ناصر حیات کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں