ڈرینوں میں کوڑا پھینکنے کی کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

ڈرینوں میں کوڑا پھینکنے کی کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں ڈرینوں کی ابتر صورت حال، شہریوں کی غیر سنجیدگی اور واسا کی غفلت سے ڈرینوں میں کوڑا کرکٹ کے انبار۔۔۔

 مرکزی نالوں اور ڈرینوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے نکاسی آب کے مسائل پیدا ہورہے، اب جو ڈرین میں کوڑا پھینکنے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، واسا نے مرکزی ڈرینوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے واسا نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے خدمات مانگ لیں، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے واسا کی ڈرینوں پر لگائے جائیں گے ،کیمروں کے ذریعے گندے نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، جانوروں کے فضلہ جات بھی نالوں میں پھینکنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، سیف سٹی کی نشاندہی پر واسا افسران متعلقہ شخص کا چالان کریں گے، ہڈیارہ ڈرین، ستوکتلہ ڈرین اور کینٹ ڈرین پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی استدعا بھی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں