بند کمروں میں قوم کی تقدیر کے فیصلے قبول نہیں :جماعت اسلامی

بند کمروں میں قوم کی تقدیر کے  فیصلے قبول نہیں :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرح پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی ناکام ہو گا۔

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر مخصوص لوگوں کو نوازا گیا ہے ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ عوامی رائے کی کوئی اہمیت ہی نہیں ۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے ۔ بند کمروں میں عوامی تقدیر کے فیصلے کرنے والے عوام کی نظر وں میں اپنا وقار کھو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسلمان ایک شاندار ماضی اور جاندار پہنچان رکھتے تھے مگر جب سے مسلمانوں نے غیر مسلموں کی مشابہت اپنانا شروع کی تو وہ اپنے اعلیٰ و ارفع مقام سے محروم ہوتے چلے گئے ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں