میٹرو بس کا کالا شاہ کاکو اور قصور تک توسیع کا فیصلہ

میٹرو بس کا کالا شاہ کاکو اور قصور تک توسیع کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب میں بننے والی متوقع ن لیگ کی حکومت کا میٹرو بس کی توسیع کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔۔۔

 شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک اور گجومتہ سے قصور تک بھی میٹرو بس سروس کو چلانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، ایل ڈی اے کو میٹرو بس توسیع منصوبے کا ڈیزائن اور پی سی ون بنانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کی شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک 12.5 کلومیٹر توسیع کی جائے گی، گجومتہ سے چلنے والی میٹرو بس کو یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس سے منسلک کیا جائے گا، شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ تک 8.7 کلومیٹر کو پہلے مرحلے میں توسیع دی جائے گی، کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ سے یو ای ٹی کیمپس تک 3.8 کلومیٹر کی دوسرے مرحلے میں توسیع ہوگی، میٹرو بس توسیع کے کوریڈور پر دو انڈر پاسز بھی تعمیر کیے جائیں گے، انڈر پاس کی تعمیر کے لیے دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا، میٹرو بس کی توسیع کے لئے 11 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، میٹرو بس توسیع کوریڈور پر ایک کلومیٹر پر لاگت اوسطاً 93 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار روپے آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں