فوڈ پوائنٹس کا معائنہ،قوانین کی خلاف ورزی پر 4 بند

 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ،قوانین کی خلاف ورزی پر 4 بند

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہوریوں تک صحت بخش غذا کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن رہی، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نشتر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں فوڈ پوائنٹس اور۔۔۔

 سویٹس یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 4یونٹ بند، بھاری مقدار میں ممنوعہ مضر صحت اجزا تلف کر دئیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا ناقص ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر یونٹس کو بند کیا گیا، بدبودار ماحول، حشرات کی بھرمار، ممنوعہ اجزا سے بیکری آئٹمز تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کھلی نالیاں، ٹوٹے فرش اور سگریٹ کی باقیات یونٹس میں موجود پائی گئیں، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں