معاشی پالیسیوں بارے اعتماد میں لیاجائے :ایف پی سی سی آئی

معاشی پالیسیوں بارے اعتماد میں لیاجائے :ایف پی سی سی آئی

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں اورریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے۔۔۔

 آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی پالیسیاں بناتے وقت ایف پی سی سی آئی اور تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لے ۔انرجی کی قیمتوں کو کم کیا جائے، 9سنٹ کے وعدے پر عمل درآمد کیاجائے ۔ شرح سود کم کرکے 12 فیصد کی جائے۔ ایس ایم ای کی حد ایک ارب روپے کی جائے ۔ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں۔ٹیکسز پر پلنے والے سفید ہاتھی ریلوے ، پی آئی اے ، سٹیل ملز سمیت اداروں کی نجکاری کی جائے ۔ملک میں تیار نہ ہونے والی مشینری کی امپورٹ ٹیکس فری ہو، ایڈوانس سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس نہ لیاجائے ۔ملک میں ڈیم بنائے جائیں، بجلی ہائیڈرو پلانٹ پر پیدا کی جائے۔سمگلنگ کو ختم کیاجائے ۔بیرون ممالک کی ضرورت کے مطابق سکلڈ ڈویلپمنٹ تیار کی جائے اور ان کو بیرون ممالک بھجوایا جائے ۔ اتھارٹی بناکر شپنگ کمپنیز کو ریگولائزڈ کیا جائے ۔ ڈریپ کے اختیارات کم کیے جائیں۔متبادل انرجی کے ذرائع کو فروغ دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں