معاشی ترقی کے لئے ہنر مندی کا فروغ ناگزیر ہے :پیاف

معاشی ترقی کے لئے ہنر مندی کا فروغ ناگزیر ہے :پیاف

لاہور(کامرس رپورٹر سے)چیئرمین پیاف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے ہنر مندی کا فروغ ناگزیر ہے۔ تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بہت ضروری ہے۔

 طالب علم آن لائن بزنس پر بھی عبور حاصل کریں اور ملکی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کا حصول بھی ضروری ہے ، کاروباری طبقہ اسکے فروغ کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔ طالب علم خواتین و حضرات فنی تعلیم بھی سیکھیں اورآن لائن بزنس کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔نوجوان نسل اپنی پوری توجہ پڑھائی پر دیں ۔ تعلیم یافتہ ہنرمند افراد لوگ ملکی و معاشی ترقی میں بہتر کردا ر ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ویلفیئر سوسائٹی کے بچوں کے کام کو بھی سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں