تعلیم کسی بھی قوم کیلئے ترقی کی ضامن:منہاج یوتھ لیگ

تعلیم کسی بھی قوم کیلئے ترقی کی ضامن:منہاج یوتھ لیگ

لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے ۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔

نوجوانوں میں علم و ہنر اور فن کو پہچاننے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے منہاج یوتھ لیگ پورے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ سیشنز منعقد کرے گی۔ دنیا نے نئے دور کی طرف کروٹ لے لی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیٹ سکولز فیصل آبادکے تحت منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پا کر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی لیکن جب مسلمان علم و تعلیم سے دور ہوئے تو وہ بحثیت قوم اپنی شناخت کھو بیٹھے ۔ اسلامی فلسفہ تعلیم یہی ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی،علمی اور دماغی صلاحیتوں کو اعلیٰ انسانی اقدار پر استوار کیا جائے تاکہ معاشرے میں نیکی رائج ہو۔ایک دوسرے کا احترام کیا جائے اور کسی کی دل آزاری نہ کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں