ٹیکس بچانے کیلئے ہیوی لوڈرز ٹرک بائی پاس استعمال کرنے لگے

ٹیکس بچانے کیلئے ہیوی لوڈرز  ٹرک بائی پاس استعمال کرنے لگے

چونیاں(تحصیل رپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو چکما دے کر ہیوی لوڈرز ٹرک بائی پاس استعمال کرنے لگے ۔ڈرائیور ٹرک حبیب آباد سے براستہ چونیاں جمبر سنگل روڈ استعمال کرنے لگے۔۔۔

 ہیوی ٹریفک سے نیا تعمیر ہونے والا روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،اہلیان علاقہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر سراپا احتجاج ہیں ، اے سی چونیاں کو درخواست دائر کر دی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈبل مین روڈ سے گزرنے والے ہیوی لوڈرز اور ٹرکوں سے کانٹا ٹیکس وصول کرنے کے لئے چیک پوسٹیں بنائی ہوئی ہیں،ہیوی لوڈرز اور ٹرک اس ٹیکس سے بچنے کیلئے حبیب آباد براستہ چونیاں جمبر روڈ استعمال کرتے ہیں جو کہ سنگل روڈ سادہ ٹریفک کے لئے بنایا گیا ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے یہ سڑک جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے اور آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں