معیشت پر مشاورت سے فیصلے ہونے چاہئیں:انجمن تاجران

معیشت پر مشاورت سے فیصلے ہونے چاہئیں:انجمن تاجران

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ امید ہے، نئی حکومت تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بلا تاخیر پیشرفت کرے گی۔۔۔

 معیشت سے متعلق مشاورت سے فیصلے کئے جانے چاہئیں، اس کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں نئی آنے والی حکومت سے پرزور مطالبہ ہوگا کہ صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، انار کلی سمیت دیگر تجارتی مراکز میں پارکنگ کے مسائل انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا لیکن بد قسمتی سے گزشتہ حکومت میں اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ امید ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت فائلوں میں دب جانے والے اس منصوبے کیلئے فنڈز مختص کرے گی اور اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا جائے گا۔ تاجروں کے دیگر بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا نا گزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں