عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس : علما کرام

عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس : علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد مہتاب ہربنس پورہ میں مولانا قاری محمدحنیف کمبوہ کی سرپرستی اور نائب امیر مجلس لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔

کانفرنس میں مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدایوب صفدر،مفتی محمدزکریا، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ، مولانا محمدزید حنیف ،حاجی محمداویس، قاری ظہورالحق، مولانا اسلام الدین عثمانی، مولانا ابوبکرحسانی، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا محمدامجد سعید، مولانا عبدالشکورتوحیدی، قاری بشیراحمد، قاری زبیراسلم سمیت دیگرنے شرکت کی۔ مقررین نے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کیلئے مینارہ نور ہے ،کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جانا پاکستان کی نیشنل اسمبلی کا جرأت مندانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا اسلام کے تمام بنیادی ارکان اور اسلامی نظام حیات کی عمارت بھی اسی عقیدے پر قائم ہے ۔ قادیانی گروہ سازش کے تحت 1974 اور 1984 کی آئینی ترامیم کو ختم کرنے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ قادیانی دین اسلام اور پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔ دینی جماعتوں،مذہبی لوگوں اور دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پرپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔ علما نے ایک قرارداد کے ذریعہ مطالبہ کیا تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں