معاشرے کی بنیاد اسلامی اصولوں پر ہونی چاہئے:ہشام الٰہی

معاشرے کی بنیاد اسلامی اصولوں پر ہونی چاہئے:ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ہمارا نظام زندگی آج قرآن و سنت، عقیدہ توحید اور توحید و رسالتٖ جیسی عظیم نعمتوں سے دو ری کی وجہ سے گمراہی کی دلدل میں دھنس کر بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے۔

دینی و مذہبی جما عتوں کی سیاست کا مسکن وطن عزیز میں قرآن و سنت کی بالادستی اس کے عملی نفاذ کے لئے ہونا چاہئے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ،ہم اپنی زندگیوں میں وطن عزیز میں اسلام کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری زندگیوں کا محور اور بودو باش کا مقصد سیرت طیبہ کے مطابق ہونا چاہئے ۔ہمارے معاشرے کی اساس اور بنیاد دین اسلام کے بہترین اْصولوں پر ہونی چاہئے۔ جمعیت کے ساتھیوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور مضبوط معیشت کے لئے سودی نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا،ملکی معیشت پر سود بہت بڑی نحوست ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں