شب برأت مغفرت طلب کرنے کی رات :راغب نعیمی

شب برأت مغفرت طلب کرنے کی رات :راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا شب برأت بخشش اور مغفرت طلب کرنے کی رات ہے۔

امت مسلمہ عبادات، مناجات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضاح اصل کر سکتی ہے۔ ماہِ شعبانِ المعظم کی 15ویں شب کو رب ِکائنات اپنے فضل وکرم اور رحمت کے سبب بے شمار گناہ گاربندوں کی مغفرت فرماتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ نعیمیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں مزید کہا حدیث پاک میں آتاہے کہ جب شعبان کی درمیانی رات آئے تو رات کو جاگتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت کی جائے اور نوافل میں مشغول رہا جائے، روزہ رکھا جائے کیونکہ اس رات اللہ اپنی صفات رحمن و رحیم اور رؤف کیساتھ انسانیت کی جانب متوجہ ہوتا ہے اور خدا کا منادی پکار رہا ہوتا ہے کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں؟ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کا سوال پورا کر دوں؟ ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اسے حلال اور وافر رزق عطا کر دوں؟ اور یہ صدائیں صبح صادق تک جاری رہتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں