ملک میں آ ئین نام کی کوئی چیز نہیں:متحدہ علما کونسل

ملک میں آ ئین نام کی کوئی چیز نہیں:متحدہ علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی، سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم۔۔۔

ڈاکٹر فرید پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا حکومتی پالیسیوں سے غربت کی شرح میں اضافہ ہوا، ملک میں آ ئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مہنگائی دن دگنی ر ات چگنی تر قی کررہی ہے کو ئی پوچھنے والا نہیں،آنے والی حکومت مہنگائی اور بیروز گاری کے خا تمے پر خصوصی توجہ دیکر عوام کوریلیف فراہم کرے ۔انہوں نے مزید کہا مہنگائی سے قوم کے خون کو نچوڑاجارہا ہے ،قوم پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے جس کے باعث غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں