واجبات کی عدم ادائیگی،ریلوے ہیڈکوارٹرز کی بجلی منقطع

واجبات کی عدم ادائیگی،ریلوے  ہیڈکوارٹرز کی بجلی منقطع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے ہیڈکوارٹر ز کی بجلی کاٹ دی۔

ذرائع کے مطابق ریلویز کی جانب سے لیسکو کو 75ملین روپے کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز، ورکشاپس، لاہور ڈویژن دفاتر، میو گارڈن کلب کی بجلی منقطع کی گئی۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے آپریشنل افسروں کے دفاتر کو جنریٹر چلا کر بیک اپ دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں