پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین کوانٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین کوانٹرنیشنل  سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین، پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز اور چیئرمین آئی ڈیپارٹمنٹ کو ایشیا پیسفک آکیڈمی آف آفتھالمولوجی کی جانب سے انٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 اس ایوارڈ کی تقریب بالی ، انڈونیشیا میں 39 ویں اے پی اے او کانگریس کے دوران منعقد کی گئی۔ دنیا بھر سے 800 نامور ماہرین امراض چشم نے اپنے سائنسی اور تحقیقی کام کو مقالوں اور ورکشاپس کی صورت میں پیش کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد معین اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ماہر امراض چشم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں