ریلوے کے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی

ریلوے کے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)محکمہ ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہے، ریلوے کے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہ بھی نہ مل سکی۔

تفصیل کے مطابق سینکڑوں ریلوے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں، سی ٹور میں گریڈ 1 سے 9 کے ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ٹی ایل اے اور ورک چارج، درجہ چہارم کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث ملازمین پریشان اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ ریلوے پریم یونین نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کاکہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ہر ماہ تنخواہیں تاخیر سے ادا کرتی ہے ،نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے ہر ملازم کی تنخواہ پوری ادا نہیں کی جاتی۔ تاخیر سے اور کم تنخواہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کی معاشی حالت بری طرح متاثر ہے، ٹی ایل اے ملازمین کو بھی بروقت تنخواہیں نہیں مل رہیں، اگر ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو پھر ریلوے کے تمام دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں