پولیس ویلفیئر کیلئے 5 نئے پٹرول پمپ لگانے کا فیصلہ

 پولیس ویلفیئر کیلئے 5 نئے پٹرول پمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کی ویلفیئر کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 5نئے پٹرول پمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کی جانب سے پولیس کی لاہور میں مناواں، بیدیاں روڈ جبکہ گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں سائٹس کنفرم کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دیگر اضلاع میں مزید 14سائٹس کے لئے مختلف کمپنیز نے سفارشات دے دیں۔ متعلقہ سائٹس پر زمین اور سول ورک پولیس کی جانب سے فراہم کیا جائے گا،مشینری فراہمی اور تزئین آرائش کمپنیز کی جانب سے کی جائے گی۔ پنجاب پولیس اس سے قبل 20 پٹرول پمپ سے 25کروڑ سے زائد کی آمدن ویلفیئر کیلئے حاصل کررہی ہے ،نئے پمپس کے آغاز سے ملازمین کی ویلفیئر کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد آمدنی بڑھ جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں