محکمہ بہبود آبادی، پنجاب کی مضبوطی منصوبہ تیار

 محکمہ بہبود آبادی، پنجاب کی مضبوطی منصوبہ تیار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کے سیکر ٹری سلمان اعجاز کی سربراہی میں محکمہ کی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس ہوا،ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے و دیگر افسروں نے شرکت کی۔

سلمان اعجازنے بتایا حکومت پنجاب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی افادیت اور مضبوطی کو بڑھانے کیلئے ’’محکمہ بہبود آبادی، پنجاب کی مضبوطی‘‘کے عنوان سے جامع منصوبہ شروع کر رہا ہے جس کا مقصد عوام کی بہتر خدمت کیلئے محکمہ کے اندر موجود اہم خامیوں کو دور کرنا ہے ۔ نیا تعمیر ہونے والا پاپولیشن ہاؤس محکمہ کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ ثمن رائے نے بتایا اس منصوبہ کے تحت تمام اضلاع کی جامع کوریج کو یقینی بنایا جائے گا۔ پراجیکٹ تولیدی صحت کی خدمات اور صنفی مساوات تک عالمی رسائی کو فروغ دے گا تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو جلد حاصل کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں