ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے خصوصی وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران اور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر میو بھی موجود تھے ۔ دوران گفتگو وفد کا کہنا تھا ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کے لئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے ۔ وفد کا کہناتھا تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں