طلبا مستقبل بارے پر امید رہیں:جسٹس خالد رشید

طلبا مستقبل بارے پر امید رہیں:جسٹس خالد رشید

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس چودھری خالد رشید نے کہا قانون کی حکمرانی اور ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے طلبا جھوٹی معلومات پھیلانے والے سوشل میڈیا چینلز کو مسترد کر دیں۔

وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں ’کریمینل قانون: چیلنجز اور مواقع‘ پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، ڈائریکٹر انسٹیٹیو ٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔ جسٹس خالد رشید نے طلبا اور سکالرز کو نصیحت کی کہ وہ حقائق کا بغور تجزیہ کریں اور اپنے مستقبل کے بارے میں پر امید رہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے ذمہ دار اور قانون کی پابندی کرنے والے شہریوں کی تربیت میں تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے جسٹس خالد رشید کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں