آئی جی کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے

آئی جی کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

آئی جی نے کانسٹیبل محمد اکبر مرحوم کے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی اور بقایا جات کلیئر کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اور ڈی پی او راجن پور کو کارروائی کا حکم دیا۔لیڈی کانسٹیبل عائشہ صدیقہ ،ویٹرنری ڈاکٹر صائم ،جھنگ پولیس کے اے ایس آئی ظفر عباس کی درخواستوں پر بھی احکامات دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں