نواب آف بہاولپور کا قیام پاکستان میں اہم کردارتھا:گورنر

نواب آف بہاولپور کا قیام پاکستان میں اہم کردارتھا:گورنر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نواب سر صادق محمد عباسی نواب آف بہاولپور کی کنگ ایڈورڈ کی تعمیر و ترقی اور خدمات کے اعتراف میں پورٹریٹ کی نقاب کشائی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں گیسٹ آف آنر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام، پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر اعجاز حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر محمد معین اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نواب آف بہاولپور محسن پاکستان ہیں اور ان کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں۔ نواب آف بہاولپور کا قیام پاکستان میں بھی بہت اہم کردار رہا ہے ۔ ڈاکٹر مقبول احمد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایلومینائی کے لیے مثال ہیں ۔ گیسٹ آف آنر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ بطور ڈاکٹر اس طبی درسگاہ میں آنا ان کے لیے فخر کی بات ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ نواب آف بہاولپور کی تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل قدر ہیں۔دریں اثنا یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لا ہور کے گیارہویں کانووکیشن کی پروقار تقریب جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چانسلر/گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کی۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر 9739 طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں، جن میں 20 پی ایچ ڈی، 911 ایم ایس/ایم فل اور 8808 گریجوایٹس شامل تھے۔ علاوہ ازیں 82 فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں