نئی ایجادات کرنے والی اقوام دنیا پر راج کر رہیں:مقررین

نئی ایجادات کرنے والی اقوام دنیا پر راج کر رہیں:مقررین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انوینشن ٹو انوویشن سمٹ میں ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت، صنعت اور یونیورسٹیاں باہمی تعاون کو فروغ دیں تو پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ملک کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

وہ پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام 5 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی دو روزہ 9ویں انوینشن ٹو انوویشن سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، چیئرمین پاکستان سائنس فانڈیشن ڈاکٹر محمد اکرم شیخ، چیف ایڈوائزر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی عابد کے شیروانی، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، محققین،صنعتوں سے ماہرین، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ نئی ایجادات کرنے والی اقوام دنیا پر راج کر رہی ہیں جس کے لئے تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے ۔ پاکستان کے پیچھے رہنے کی بنیادی وجہ تعلیم و تحقیق پر خرچ نہ کرنا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اکیڈیمیا، انڈسٹری اور پبلک سیکٹر کے باہمی تعاون کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر اکرم شیخ نے کہا کہ یہ سمٹ تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں