70 لاکھ خاندانوں کو رمضان راشن بیگ دینے کی تیاریاں

70 لاکھ خاندانوں کو رمضان راشن بیگ دینے کی تیاریاں

لاہور(عمران اکبر)پنجاب بھر میں 70 لاکھ خاندانوں میں رمضان راشن بیگ دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، نگہبان پیکیج دس کلو آٹا بیگ پر نواز شریف کی تصویر کا لوگو نمایاں کر دیا گیا، پروگرام نگہبان کے تحت رجسٹرڈ گھرانوں کو رمضان راشن بیگ دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے 70 لاکھ خاندان نگہبان پروگرام کے تحت خشک راشن حاصل کریں گے، لاہور میں 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد گھرانے رمضان راشن بیگ سے مستفید ہونگے، لاہور کے 4 لاکھ 81 ہزار خاندانوں میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے راشن بیگ تقسیم کیے جائیں گے، مخصوص پیکنگ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا، چینی، بیسن، گھی اور چاول دو دو کلو شامل ہونگے، ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے لاہور کی دو بڑی فرمز کو نگہبان رمضان پیکیج کی ذمہ داری سونپ دی، فرمز نے فی راشن بیگ کی قیمت 35 سو سے 36 سو روپے مقرر کر دی، گفٹ ہیمپرز ڈور سٹیپ پر فری ہوم ڈلیور کئے جائیں گے۔ دریں اثنا رمضان شروع ہونے میں 13 روز باقی ہیں، وزیراعلی ٰ پنجاب کے حکم کے باوجود صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگانے کا معاملہ سست روی شکار ہیں، ذرائع کے مطابق افسروں کو تاحال رمضان بازار لگانے کا تحریری مراسلہ نہ ملا۔ 9 ارب کا ریلیف پیکیج رمضان بازار کے لئے فراہم کیا جائے گا ، سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کے ریلیف پر 9ارب روپے ڈیمانڈ کیا گیا۔لاہور کے 31 رمضان بازار لگانے کے اخراجات کا تخمینہ 85 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق چلیں گے۔ شہریوں کوریلیف دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں