مسلم ٹاؤن:ایم ٹی ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی

مسلم ٹاؤن:ایم ٹی ورکشاپ  میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن ایم ٹی ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے تین گھنٹے 30 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

قریب ہی آئی جی پنجاب کے کیول کیڈ کی گاڑیاں موجود تھیں، جنہیں فی الفور محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی 9 گاڑیوں نے حصہ لیا،تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں