میٹرو بس کے بند برقی زینوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ

میٹرو بس کے بند برقی زینوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے بند برقی زینے مرمت کے لیے کمپنی ہائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسکلیٹر ٹھیک کرانے کے لئے مارچ 2024 میں کمپنی کی پری کوالیفی کیشن مکمل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق حکومتوں کی عدم توجہی کے سبب شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس زبوں حالی کو شکار ہے، حال ہی میں ٹھیک ہونے والے میٹرو بس کے برقی زینے دوبارہ خراب ہونے لگے، برقی زینوں پر لگی چیزیں چوری ہونے سے بھی یہ خودکار سیڑھیاں بند ہوگئیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے بند برقی زینے مرمت کے لیے کمپنی ہائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسکلیٹر ٹھیک کرانے کے لئے مارچ 2024 میں کمپنی کی پری کوالیفی کیشن مکمل کی جائے گی،  سٹیشن انتظامیہ نے رسیاں باندھ کر ایلی ویٹر کو جانے والا راستہ ہی بند کر دیا۔، میٹرو سٹیشنز پر لگی ٹوکن مشینیں خراب ہوچکی ہیں، بیریئر ٹوکن سے کھولنے کی بجائے بند کر دیئے گئے ۔ اس سے قبل میٹرو بس کے ایم اے او کالج سٹیشن پر چوری کی واردات ہوئی، جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا کے بعد مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں