ٹرانسمیشن لائن کیلئے موٹروے ایم2 کی کراسنگ کاکام مکمل

ٹرانسمیشن لائن کیلئے موٹروے ایم2 کی کراسنگ کاکام مکمل

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے )این ٹی ڈی سی نے 500 کے وی گرڈ سٹیشن لاہور نارتھ سے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کیلئے موٹروے ایم-2 کی کراسنگ کا کام مکمل کر لیا۔

این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور (یکم مارچ 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 500 کے وی گرڈ سٹیشن لاہور نارتھ سے بجلی کی ترسیل کرنے والی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کیلئے شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب موٹروے ایم-2 کی کراسنگ (36-37 کلومیٹر) کا کام مکمل کر لیا ہے ۔نئی ٹرانسمیشن لائنز کی شمولیت سے این ٹی ڈی سی کو ٹرانسمیشن لاسز کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ترسیلی نظام مزید مستحکم ہوگا۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے کراسنگ کا کام جلد از جلد مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈلیوری نارتھ کے انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا ہے اور پراجیکٹ کنٹریکٹر میسرز سائنو ہائیڈرو پر زور دیا ہے کہ منصوبے کا باقی ماندہ کام بروقت مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں