راجگڑھ صفائی ورکشاپ پر پولیس کا دھاوا،ورکرز پر تشدد، موبائل چھین لئے

 راجگڑھ صفائی ورکشاپ پر پولیس کا  دھاوا،ورکرز پر تشدد، موبائل چھین لئے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )ایل ڈبلیو ایم سی کی راج گڑھ ورکشاپ پر پولیس کا دھاوا،ملاز مین نے شہر کا صفائی آپریشن روکنے کی کال دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا ورکرز پر تشدد، موبائل فون چھین لیے ، ورکشاپ پر قبضے کی کوشش کی گئی، ورکرز نے ورکشاپ پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ۔اس سلسلے میں ورکرز یونین کا پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی اور ورکرز یونین نے شہر بھر میں صفائی آپریشن روکنے کی کال دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں