اچھرہ :ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

اچھرہ :ڈور پھرنے سے  موٹرسائیکل سوار زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور پھرنے کے باعث موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ فیروز پور روڈ سے ظہور الٰہی اندر پاس کی طرف جاتے پیش آیا،زخمی کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دیتے ہوئے مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں