رہائشی سکیموں میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر

رہائشی سکیموں میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ،جوہر ٹاؤن،نشیمن اقبال اور کنٹرولڈ ایریا میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے خیرہ ڈسٹری بیوٹری روڈ کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل ہال کی تعمیر مسمارکر دی۔

 پائن ایونیو پر نجی سوسائٹی سے ملحقہ کار سروس سٹیشن اورورکشاپ کو مسمار کر دیا۔ باڑہ مارکیٹ نزد مزائل چوک پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ مین گیٹ لاہور ہائی کورٹ سوسائٹی فیز ٹو سے متصل غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور دکانیں مسمار کر دیں۔نشیمن اقبال ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو مین روڈ پر پلاٹ نمبر 44 اور24پر غیر قانونی دکانیں مسمار۔ مین روڈ نشیمن اقبال کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم فیزٹو پر غیر قانونی ڈبل سٹوری عمارت مسمار۔ ڈیفنس روڈ پر غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔خسرہ نمبر1880ڈیفنس روڈ پر منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پراپرٹی کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔ پلاٹ 48،49بلاک ایف ون،اور58بلاک ای جوہر ٹاؤن پر غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی گئی، آپریشن کے دوران کچا جیل روڈ پر تین غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔فیروز پور روڈ پر پانچ غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔روہی نالہ روڈ پر دو غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ فیروز پور اور کچا جیل روڈ پر غیر قانونی کمرشل استعمال پر 25 دکانیں سربمہر کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں